• news

قلعہ سیف اللہ:کانیں منہدم ہونے سے 8 مزدور جاںبحق 3 زخمیوں کو نکال لیا گیا

قلعہ سیف اللہ (آئی این پی) قلعہ سیف اللہ کے علاقے خانوزئی میں کانیں منہدم ہونے سے 8 مزدورجاںبحق  ہو گئے۔ 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ خانوزئی میں کرومائٹ کی کانوں میں کام جاری تھا دو کانوں میں گیس بھرجانے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے دونوں کانیں منہدم ہو گئیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق منہدم ہونے والی کان سے 3 افراد کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا جبکہ 3 مزدوروں کی لاشیں بھی نکال لی گئی جبکہ دیگر 5 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن