• news

77 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، کلینک پر فائرنگ، ڈاکٹر شدید زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں چوروں اور ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ شفیق آباد میں فائرنگ سے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے شفیق آباد کے علاقہ میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ڈاکٹر عنصر عباس کے کلینک پر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر عنصر زخمی ہوگیا۔ زخمی کا علاج جاری ہے لیا قت آباد ایمپلائز سوسائٹی کے فیاض کے گھر سے چور 22 لاکھ 75 ہزار، مصطفی آباد مکان نمبر 8 گلی نمبر 35 کے جمشید کے گھر سے چور 13 لاکھ کی نقدی زیورات اور مو چی گیٹ شاہ عالم مارکیٹ میں واقع عرفان اسلم کے گودام سے چور 16 لاکھ 46 ہزار کی نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے۔ راوی روڈپلاٹ نمبر 82 ٹمبر مارکیٹ میں واقع ثنا اللہ کے گودام میں چار ڈاکو گھس آئے، تین لاکھ نقدی 300 امریکی ڈالر لے گئے۔ اسلام پو رہ جلال پارک بند روڈ کی خاتون بلقیس کے گھر سے تین ڈاکو ایک لاکھ 80 ہزارکی نقدی زیورات لے گئے۔ جنوبی چھائونی جی بلاک کے احمد کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانے کو باندھ کر 3 لاکھ، شاہدرہ بارہ دری میں واقع سرور کے گودام سے تین ڈاکو 85 ہزار، کاہنہ سنٹرل پارک میں ساجد کی فیکٹری سے چار ڈاکو ایک لاکھ 80 ہزارکوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر واقع زبیر کی دکان سے دو ڈاکو سوا چار لاکھ گجر پورہ چا ئنہ سکیم میں واقع نواز کی دکان سے دو ڈاکو 80 ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ شمالی چھائونی جلال کالونی میں وقاص سے پونے تین لاکھ، گلشن راوی توحید پارک میں شعیب اور اسکی فیملی سے سوا پانچ لاکھ، ہربنس پورہ کے علاقہ میںشاہد اور اسکی فیملی سے 64 ہزار، مغلپورہ لاریکس کالونی میں عمران خان سے 75 ہزار، لٹن روڈ شام نگر میں وقاص سے 35 ہزار اور نواب ٹائون ٹکہ چوک میں دو ڈاکوئوں نے احسان سے 64 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔ شادباغ سے وحید اسلام پورہ سے راشد ،مزنگ سے چاند قلعہ گجر سے صداقت، اقبال ٹائون سے عابد اورعثمان گلشن راوی سے حسنین، سبزہ زار سے صفدر، نواب ٹائون سے جاوید،جنوبی چھائونی سے تنویر، اور غالب مارکیٹ سے حیدر کی موٹر سائیکلیں اور گوالمنڈی سے ساجد ،ٹائون شپ سے خادم،کوٹ لکھپت سے زبیر اور ایاز کی گا ڑیاں چوری کرلیں گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن