• news

ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نیا نظام لانے کا فیصلہ پالیسی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا

اسلام آباد (اے پی اے) حکومت نے ادویہ کی رجسٹریشن اور ان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے نیا نظام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں ادویہ کی رجسٹریشن اور قیمتوں کا میکینزم بنانے کی غرض سے پالیسی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویہ کی قیمتوں اور رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں مریض سے لی جانیوالی فیسوں کے سٹرکچر کو بھی قانونی ضابطے میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا وزارت نیشنل ہیلتھ پر ادویہ کی قیمتوں کے مناسب تعین اور مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویہ کی فراہمی کیلئے دبائو بڑھ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن