• news

پشاور، 2 افراد میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق، ہسپتال منتقل

پشاور  (نوائے وقت رپورٹ)  پشاور میں دو افراد میں  سوائن فلو وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیر صحت خیبر پی کے شوکت یوسف زئی کے مطابق  متاثرہ کرک کے حافظ رشید اور بنوں کے  نیک نواز خان، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا۔ دونوں کو پالتو جانوروں سے وائرس منتقل ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن