• news

فضل الرحمٰن سے افغان سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سے افغان سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان سفیر جائن موسازئی نے کہا کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ پرامن پاکستان افغانستان کے مفاد میں ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے دونوں ممالک میں امن سے خطہ مستحکم ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن