• news

بھارت نے پاکستانی ماہی گیروں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، رواں سال ابتدائی دو ماہ میں 33 ماہی گیر گرفتار

کراچی(این این آئی) بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے سمندر میں پاکستانی ماہی گیروں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ سال نو کے ابتدائی دو ماہ میں 33 سے زائد پاکستانی ماہی گیر گرفتار، گذشتہ روز میں 3 کشتیوں سمیت 20 ماہی گیر گرفتار، جبکہ ایک کشتی کا ماہی گیر سمندر میں چھلانگ لگا کر تمر کے جنگلات میں چھپ جانے کے باعث بچ گیا۔ پاکستان فشر فوک فورم نے پاکستان بھارت حکومت سے ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تمام گرفتار ماہی گیروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن