• news

کامیاب مذاکرات کیلئے طالبان گروپ یک زبان جنگ بندی اور حکومت انہیں دہشت گرد فہرست سے نکالے: رحمٰن ملک

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئین کی کوئی شق غیر اسلامی نہیں، حکومت بتائے کس طالبان گروپ سے میرانشاہ میں بات ہو رہی ہے۔ حکومت دولہے کی رونمائی کرے جس سے مذاکرات کر رہی ہے۔ مشرف دور میں ہونیوالے حکومت طالبان معاہدے کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام اور پارلیمنٹ کو بتائے کہ پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ والی طالبان کمیٹی نے کس طالبان قیادت سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مذاکرات کا عمل تب شروع ہوگا جب تمام طالبان گروپ یک زبان جنگ بندی کا اعلان کرینگے اور حکومت مذاکرات کیلئے انہیں دہشت گرد فہرست سے باہر نکالے گی۔

ای پیپر-دی نیشن