اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کیخلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی آج سماعت کریں گے۔ وفاق نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔