افغانستان :اتحادی اور و افغان فورسز کا مشترکہ آپریشن، دھماکہ، 25طالبان شہید کرنے کا دعویٰ
کابل(اے پی اے)افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 19 طالبان کو شہید، 16 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوبہ ہلمند میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکے سے 6 طالبان مارے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحادی و افغان فورسز نے صوبہ ننگر ہار‘ لغمان‘ زابل‘ میدان‘ وردک‘ حوست‘ پکتیا اور ہلمند میں جاری آپریشن کلین اپ کے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ تمام علاقے امن دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری رہیگا۔کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے تمام علاقے امن دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ملک کے چپے چپے کو شدت پسندی سے پاک کرکے امن و استحکام بحال کیا جائے گا۔