• news

اوباما انتظامیہ کا امیگریشن قوانین میں نرمی کا فیصلہ

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی حکومت نے سیاسی پناہ اور مہاجر بننے والوں کے ساتھ ساتھ اْن لوگوں کیلئے بھی امیگریشن قوانین میں نرمی پیدا کر دی ہے جو امریکہ پہنچ کر وہاں قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق واشنگٹن حکومت کا یہ فیصلہ صدر باراک اوباما کے گزشتہ ماہ دیئے گئے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کئے گئے وعدے کی روشنی میں ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب ایسے لوگ بھی امریکہ جا سکیں گے جنہوں نے ماضی میں دہشت گردوں یا دہشت گرد تنظیموں کی محدود پیمانے پر حمایت کی ہو گی۔  ۔داخلی سلامتی کے محکمے کے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ لوگ جو پناہ حاصل کرنے یا سیاسی پناہ کے لیے ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں خواہ وہ امریکہ میں موجود ہیں یا کسی دوسرے ملک میں، ان کے بارے میں مکمل چھان بین کے بعد ہی انہیں امریکہ میں داخلے یا سکونت کی اجازت دی جائے گی۔ ان کی درخواستوں کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے کے علاوہ ایسے افراد کی سلامتی کے کئی پہلوؤں سے سکریننگ کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن