امریکہ نے افغانستان کیلئے تین اقساط پر مشتمل 30 کروڑ ڈالر کا امدادی منصوبہ جاری کر دیا
کابل/واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے فغانستان کے لیے تین اقساط پر مشتمل 300 ملین ڈالرکاامدادی منصوبہ جاری کر دیاتاکہ افغانستان سے امریکی انخلا کے باوجود افغان معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔،یہ پروگرام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے ترتیب دئیے،پہلی قسط کے 77 ملین ڈالر پر مشتمل ہو گی جو تجارت میں بڑھاوے اور معاشی استحکام کیلیے ہو گی تاکہ افغانستان کی اس سال کے اواخر میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے وابستگی ممکن ہو سکے،واضح رہے کہ افغانستان ایسے ممالک جنہیں ڈبلیو ٹی او طرز کی تنظیموں سے منسلک ہونا ہو انہیں پہلے پانچ برسوں کے دوران اپنے جی ڈی پی میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہو گا۔اس امدادی پروگرام کے تحت وسطی ایشیائی ریاستوں اور بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں کیلیے افغانستان کو مالی مدد کی جائے گی اور حکومتی آمدنی بڑھانے کیلیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی حوصلہ افزائی کی جائی گی۔دوسری قسط کے طور پر 92 ملین ڈالر کی رقم افغانستان کو اگلے سال کے آغاز کے ساتھ ہی منتقل کی جائے گی۔ اس قسط سے پانچ سالہ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور امریکی جامعات کے ساتھ دس افغان جامعات کی شراکت داری کے منصوبے آگے بڑھائے جائیں گے۔تیسری قسط سب سے بڑی رقم یعنی 120 ملین ڈالر پر مشتمل ہو گی۔ اس سے افغانستان میں ذراعت کو ترقی دی جائے گی۔ اس رقم سے چار لاکھ افغان کسانوں کو فائدہ ہونے کا امکان ہے،واضح رہے رواں سال کے اختتام پر امریکا اور نیٹو ممالک کے 50 ہزار فوجی افغانستان سے واپس جائیں گے۔