• news

سری لنکا بھی بگ تھری کی حمایت کیلئے تیار

 کولمبو (آن لائن ) بگ تھری نے جیسا چاہا ویسا ہی ہوا، ان کی ساری تجاویز منظور ہوگئیں، جنوبی افریقا جس نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی،وقت آنے پر قلابازی کھا بیٹھا، لیکن پاکستان اور سری لنکا ڈٹ گئے، دونوں بورڈز ہارگئے مگرپیچھے نہیں ہٹے۔لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان تنہا ہونیوالا ہے،کیونکہ سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت پرغورشروع کردیاہے۔سری لنکاکرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نشانتھا رانا ٹنگا کاکہنا ہے کہ بگ تھری کے ابتدائی پلان پر انہیں تحفظات تھے لیکن ترمیم شدہ پلان سے سری لنکن کرکٹ کوکوئی خطرہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن