• news

یوتھ فیسٹیول : 9 ڈویژنوں کے 3547 کھلاڑیوں کی شرکت، 1057 کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پنجاب یوتھ فیسٹیول ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے تیسرے روز پنجاب کے9ڈویژنز نے مجموعی طور پر 3547 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جن میں سے 1057 کامیاب رہے۔گوجرانوالہ ڈویژن میں 412 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے جن میں سے 108  فاتح رہے۔ لاہور ڈویژن میں 598 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جن میں سے 90 پلیئرز کامیاب رہے۔ یوتھ فیسٹیول 2014 میں ڈویژن کی سطح پر ہونے والے ایجوکیشن سیکٹر کے اتھلیٹکس مقابلوں کی سو میٹردوڑ میں سحرش نے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزا حاصل کیا مردوں میں محمد عون نے میدان مارلیا۔ شارٹ پٹ کے مقابلوں میں دانش نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیزہ بازی میں الطاف اول رہے۔

ای پیپر-دی نیشن