چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ملتان (ریجن) کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حق نواز اور اسلام آباد کے شہری عبداللہ کی جانب سے دائر درخواست میں پیٹرن انچیف وزیراعظم، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرن انچیف نے صرف نجم سیٹھی کی تقرری کیلئے پورا بورڈ تحلیل کر دیا ہے جو خلاف ضابطہ ہے۔