ڈرون حملے میں ہلاکت، سی آئی اے سٹیشن چیف کیخلاف مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ ریفر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ سیشن کورٹ کو ریفر کر دیا۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے درخواست گزار کریم خان کے مقدمے کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا ایک ڈرون حملے میں اس کے بیٹے اور بھائی کو ناحق ہلاک کیا گیا۔ درخواست گزار کے کونسل نے استدعا کی چونکہ مذکورہ حملے سی آئی اے کے پاکستان میں تعینات سٹیشن چیف کی ہدایت پر کئے جا رہے ہیں لہٰذا فاضل عدالت سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ قتل درج کرنے کا حکم جاری کرے۔