• news

فہد عزیز کے معاملے میں کچھ پولیس اہلکاروں کی نالائقی شامل تھی، متحدہ کے الزامات پر کچھ نہیں کہوں گا: آئی جی سندھ

کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق کیا جا رہا ہے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر کچھ نہیں کہوں گا تاہم کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات سمیت دیگر قیادت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ ماہ سے جاری آپریشن میں تیرہ ہزار سے زائد مطلوبہ افراد بلا تفریق گرفتار کئے گئے۔ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کے معاملے میں کچھ پولیس اہلکاروں کی نالائقی شامل تھی جن کے خلاف کارروائی کی اور انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی پولیس کی کارروائیوں کے باعث کمی واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن