• news

بلاول کا سندھ اسمبلی میں تعلیم پر بحث کے دوران ارکان کی عدم حاضری کا نوٹس، غیر حاضر ہونیوالوں کی فہرست طلب کر لی

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی میں تعلیم پر بحث کے دوران ارکان کی غیر حاضری پر نوٹس لیتے ہوئے ارکان کے ناموں کی فہرست طلب کر لی۔ گزشتہ روز پی پی پی کے ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس  میں تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی گئی لیکن اس دوران کچھ ارکان ایوان میں غیر حاضر تھے جس پر بلاول بھٹو نے افسوس کرتے ہوئے ارکان کی غیر حاضری پر نوٹس لے لیا اور ایوان میں غیر حاضر ارکان اسمبلی کی فہرست طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن