• news

نئے انتظامی یونٹس بنانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کے فیصلے کیخلاف اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے نئے انتظامی یونٹس بنانے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اجلاس میں موجود حکومتی ارکان بھی مشتعل ہو گئے اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، حزب اختلاف کا کہنا تھا صوبائی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر ذیلی یونٹس تشکیل دیئے۔ کٹھ پتلی حکومت کا یہ فیصلہ راجوڑی ، پونچھ اور پیر پنجال جیسے علاقوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن