ڈرون حملے، عسکریت پسندی، قبائلی علاقوں میں طبی سہولیات کا بحران ہے: خیراتی ادارہ
اسلام آباد (رائٹرز) خیراتی ادارے میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے میں ڈرون حملوں، عسکریت پسندی اور سخت موسم سرما کے سبب طبی سہولیات کے بحران پر قبائلی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بچے ہائپو تھرمیا اور نمونیے کا شکار ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ان بیماریوں میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی مثال تسنیم بی بی کی 4 ماہ کی بیٹی ہے جسے سردی لگنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سدہ لایا گیا لیکن بچی چل بسی۔ یہ بات کنٹری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاوید علی نے کہی۔