• news

بروقت اطلاع پر 3 سالہ بچی کا 5 سالہ بچے سے نکاح کرانے کی کوشش ناکام، نکاح خواں گرفتار، صرف منگنی کی رسم تھی: مولوی رفیق

چوک میتلا (نامہ نگار)  چوک میتلا کے نواحی علاقہ چک 204 ڈبلیو بی میں بروقت اطلاع دے کر تین سالہ بچی کے نکاح کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے نکاح کی کوشش ناکام بنادی۔ محمد سلیم لک کی تین سالہ بیٹی ماریہ کا نکاح اسی گائوں کے محمد ظفر لک کے پانچ سالہ بیٹے مدثر کے ساتھ زبردستی پڑھائے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں پولیس نے نکاح پڑھانے والے مولوی محمد رفیق کو حراست میں لے لیا،مولوی محمد رفیق نے بتایاکہ نکاح  نہیں بلکہ منگنی کی رسم ادا کی جارہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن