• news

برطانیہ اور فرانس میرے لئے میری دو بیٹیوں کی طرح ہیں ان میں کوئی فرق نہیں کر سکتا: اوباما

واشنگٹن (اے پی اے) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس ان کی بیٹیوں مالیہ اور ساشا کی طرح ہیں ان میں فرق نہیں کر سکتا۔ وہائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر فرینکوئس ہالینڈے کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا برطانیہ اور فرانس میں سے فرانس اب امریکہ کے دوست نہیں تو بارک اومابا نے  کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ان کی 2بیٹیاں ہیں، دونوں پرکشش اور خوبصورت ہیں اور میں دونوں کے درمیان فرق نہیں کر سکتا بالکل اسی طرح اپنے دونوں یورپین پارٹنرز کے درمیان کوئی فرق نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کے درمیان 2003 میں عراق جنگ کے حوالے سے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے تاہم دونوں ممالک اپنے 200 سال پرانے تعلقات کو دوبارہ سے بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن