• news

پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شامل، 2013ء میں 7 قتل ہوئے:عالمی تنظیم

پیرس (آئی این پی) صحافیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ساں فرنٹیئر نے پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں شامل کر لیا  ہے اور دنیا بھر میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد اور آزادی صحافت پر عائد پابندیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو ہزار تیرہ کے دوران سات صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ میں بلوچستان کو پاکستان کا مہلک ترین صوبہ قرار دیا گیا۔ عالمی تنظیم رپورٹرز ساں فرنٹیئر نے سالانہ رپورٹ میں پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال 2013ء کے دوران پاکستان میں اپنے پیشے کی وجہ سے کم سے کم 7 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ قتل ہونے والے چار صحافیوں کا تعلق بلوچستان سے تھا، جن میں دو صحافی سیف الرحمان، عمران شیخ، جب کہ دیگر میں محمد اقبال اور محمود احمد آفریدی شامل ہیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت صحافیوں کے قتل کے واقعات میں انصاف کی فراہمی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

ای پیپر-دی نیشن