• news

سعودی عرب کے بعد ملائیشین امیگریشن کا کریک ڈائون، ہزاروں پاکستانی گرفتار

کوالالمپور/ اسلام آباد (اے این این/ ثنا نیوز) سعودی عرب کے بعد ملائیشین امیگریشن کے کریک ڈائون میں ہزاروں پاکستانی گرفتار ہو گئے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مدد نہ ملنے پر پاکستانیوں نے جیلوں میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، ملائشیا میں موجود پاکستانیوں کے مطابق ملائشین حکومت کی جانب سے ویزا کی مدت ختم ہونیوالے افراد کو پکڑنے کا سلسلہ گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک دوسرے ممالک کے شہریوں سمیت ساڑھے چھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پاکستانیوں کے مطابق امیگریشن اہلکارگرفتارکرنے کے بعد تشدد کرتے ہوئے جیب میں موجود تمام جمع پونجی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں اور ایسی جیلوں میں بند کرتے ہیں جہاں جانوروں کو بھی بند نہ کیا جاتا ہو، مصیبت زدہ پاکستانیوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اُنہیں مصیبت کی دلدل سے نکالنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن