بھارت میں پھنسے 5 پاکستانی رہائی کے بعد وطن واپس
کراچی (اے این این) بھارت میں کئی ماہ سے پھنسے پانچ پاکستانی انصار برنی ٹرسٹ کی کاوشوںسے رہائی پانے کے بعد گزشتہ روز بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ بھارت کے صوبہ گجرات کی ہائیکورٹ نے پناما فلیگ جہاز ایم وی میم پر پھنسے پانچ پاکستانیوں سمیت عملے کے 17 افرادکی رہائی اور انہیںتمام تر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعلقہ حکام سمیت بھارتی حکومت سے عملہ کی رہائی کیلئے رپور ٹ طلب کی تھی۔ انصار برنی نے بتایا کہ جہاز موزمبیق سے سکریپ کیلئے ممبئی جا رہا تھا جہاں اسے گجرات ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔