• news

اطہر علی خان ڈی جی پی آر رفیع اللہ وزیراعلیٰ کے پی آر او تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جاری کئے گئے احکامات میں اطہر علی خان کو مستقل طور پر ڈی جی پی آر تعینات کر دیا جبکہ رفیع اللہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا پی آر او تعینات کر دیا گیا ہے۔ اطہر علی خان کے پاس ڈی جی پی آر کا اضافی چارج تھا جبکہ اب انہیں مستقل ڈی جی پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر لیہ کاشف محمد علی کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن