• news

ایفی ڈرین کیس: علی موسیٰ، مخدوم شہاب سمیت 10 ملزمان کیخلاف فردجرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  انسداد منشیات  کی عدالت میں بدھ  کے روز  اے این ایف  کے ایفی ڈرین  کوٹہ  کیس  میں ایک ملزم افتخار  بابر کی  عدم حاضری  کی بنا پر 10 ملزمان علی موسیٰ گیلانی،  مخدوم شہاب الدین، عنصر فاروق،  عبدالستار سورانی، شیخ  انصار احمد،  زنیر جاوید،  عبدالخالق، اسد  حفیظ،  طاہر  الودود کاہوتی اور افتخار بابر   کے خلاف  فرد جرم  عائد نہ ہو سکی۔ منشیات  عدالت کے جج  اختر بہادر نے  فرد جرم  عائد کرنے کے لئے سماعت 17  فروری تک ملتوی کر دی۔  فاضل جج نے سابق وفاقی  وزیر صحت  مخدوم شہاب الدین،  عنصر فاروق اور عبدالستار سورانی  کی  مقدمے  کی راولپنڈی  کی بجائے اسلام آباد کی منشیات  عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست  خارج  کر دی اور ان  ملزمان  کی طرف سے  ایفی ڈرین، منشیات  میں شامل نہ ہونے کے بارے میں دائر درخواست  کی سماعت  17  فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن