• news

سمیع الحق کا طاہر اشرفی کو فون ‘پرسوں لاہور میں علمائے کرام کا اجلاس طلب

  لاہور (نوائے  وقت نیوز)  مولانا سمیع الحق  نے چیئرمین پاکستان  علماء کونسل طاہر اشرفی  کو ٹیلی فون کیا۔ مولانا سمیع الحق  نے بطور سربراہ  طالبان  مذاکراتی کمیٹی علماء  کرام کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ علامہ طاہر اشرفی  کے مطابق اجلاس  15 فروری کو  لاہور  میں  ہو گا۔  اجلاس  میں تمام مکاتب فکر کے علماء  شرکت کریں گے۔  اس اجلاس  میں  امن و امان  کی صورتحال  اور کمیٹیوں  کی ملاقاتوں  پر اعتماد  میں  لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن