شہر قائد میں آپریشن پر شور مچانے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں: ایاز لطیف پلیجو
لاہور (آئی این پی) عوامی تحر یک کے سر براہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے شہر قائد میںآپر یشن پر شور مچانے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی صفوں میں ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوںکو بچانے کی بجائے انکو نکالنا ہوگا۔ شہر قائد میں امن کیلئے مکمل آپر یشن جاری رہنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ پولیس افسران نیک نیتی سے کام کرتے ہیں مگر حکو مت انکو بڑی مچھلیاں پکڑ نے سے روک کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پلیجو نے کہا شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے کیونکہ اس کے بغیر وہاں پر امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ شہر قائد کے میں آج بھی نوگو ایریا موجود ہیں اور سپریم کورٹ کے کراچی بدامنی کیس کے فیصلے پر بھی آج تک عمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ختم نہیں ہو سکی۔