• news

چمن کے تاجروں کے قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی (نوائے وقت نیوز) چمن کے تاجروں  کے قتل میں  ملوث   پانچ پولیس  اہلکاروں  کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔  انسداد  دہشت گردی  کی  عدالت نے چار، چار بار سزائے موت  کا حکم دیا۔ 31 دسمبر 2008ء کو جعلی پولیس مقابلے میں 4 تاجروں  کو پولیس نے ہلاک کیا تھا۔ ہلاک ہونے والے  افراد میں  عبید اللہ،  محمد طاہر، زین الدین اور شائستہ خان شامل تھے۔ سزائے  موت پانے والوں  میں  انسپکٹر ظہور خان،  ظہیر مرزا،  نورمحمد،  ظفر علی  اور  ارشاد شامل ہیں۔ سپریم کورٹ  نے جعلی پولیس مقابلے  کا  ازخود  نوٹس  لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن