خاتون سے زیادتی پر گرفتاری کا خوف سابق بھارتی ریاستی وزیر تعلیم رام داس کا اقدام خودکشی، ہسپتال میں حالت نازک
بنگلور (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر تعلیم رام داس کی خودکشی کی کوشش خاندان والوں نے ناکام بنا دی، میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر کے خلاف ایک خاتون نے اپنی عزت لٹنے کے بعد انصاف کے لئے عدالت پہنچی تو بدنامی اور گرفتاری کے خوف سے رام داس نے خودکشی کی کوشش کی تاہم خاندان والوں نے موقع پر پہنچ کر ان کی جان بچالی اور شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔