• news

علی احمد کرد نے مقدمات میں بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہونا شروع کردیا

 اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد وکلاء تحریک کے سرگرم رہنما علی احمد کرد نے سپریم کورٹ میں اپنے مقدمات میں بطور وکیل پیش ہونا شروع کردیا ہے ۔ اس سے قبل وہ سابق چیف جسٹس کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔ بدھ کے روز وہ عبدالقہار نامی ملزم کی جانب سے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیئے ۔

ای پیپر-دی نیشن