ڈاکٹر عبدالمالک کی نواب ثناء اللہ زہری سے کراچی میں ملاقات
کوئٹہ + کراچی (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری سے اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچنے کے بعد زہری ہائوس جا کر نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نواب ثناء اللہ زہری سے صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں خاص طور پر عمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی۔ دونوں جانب سے بلوچستان کے صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ کوئٹہ + حب سے این این آئی کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر میر حاصل کان بزنجو نے کہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان مسلم لیگ ن کے صدر اور چیف آف جھالان و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری کے درمیان ملاقات کراچی میں ہوئی ہے جس میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔