لیبا : تختہ الٹنے کی سازش ناکام 30 فوجی افسر اور اہلکار گرفتار
طرابلس (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنا دی گئی‘ فورسز نے بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں 30 فوجی افسروں اور اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔وزیر دفاع نے طرابلس میں بتایا ملکی صورتحال کنٹرول میں ہے اور گرفتار فوجی افسروں‘ اہلکاروں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائیگا۔ نجی ٹی وی چینل پر حملے میں گارڈ زخمی ہو گیا۔