• news

قائمہ کمیٹی تعلیم 17ہزار غیررسمی سکولوں کے اساتذہ کو 8ماہ تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیرانتظام چلنے والے 17 ہزار غیر رسمی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں‘ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ حکومت نے بہت سے تعلیمی اداروں کو صوبوں اور دیگر اداروں میں منتقل کردیا جس سے تعلیمی مسائل میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں شرح خواندگی شرمناک حد تک کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن