12 فروری کی ڈیڈ لائن ختم ، حکومت یقین دہانی کے باوجود ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کا تقرر نہ کر سکی
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کیلئے 12 فروری کی ڈیڈ لائن کے باوجود حکومت تقرری کرنے میں ناکام رہی۔ حکومت نے ہائیکورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ کو بھی اس ضمن میں یقین دہانی کرائی تھی‘ 90 روز کیلئے مقرر کردہ قائم مقام چیئرمین کی مدت ختم ہونے سے ایچ ای سی ایک بار پھر سربراہ سے محروم ہوگیا۔