• news

لاہور ہائیکورٹ بار سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس سے دستبردار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف بھجوائے گئے ریفرنس سے از خود دستبردار ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوا رکھا تھا۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عابد ساقی نے ریفرنس بھجوانے سے قبل بار کے نائب صدر غلام سرور نہنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے اس ریفرنس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔ ریفرنس میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے علاوہ سپریم کورٹ کے موجودہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن