• news

الطاف حسین سے ٹیلی فونک بات چیت نہیں ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نے کہا ہے گورنر ہائوس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے میری ٹیلی فونک بات چیت نہیں ہوئی۔کراچی ائرپورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پوچھے سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ہونے والی ملاقات کے دوران الطاف حسین سے ٹیلی فونک بات چیت کا تاثر غلط ہے جس وقت گورنر سندھ اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی اس وقت میں نماز کیلئے گیا ہوا تھا۔ اس معاملے پر بات چیت کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن