ڈپٹی کمشنر تربت عبدالحمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین کو اغوا کر لیا گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر تربت عبدالحمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین کو اغوا کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تربت عبدالحمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین پاک ایران سرحدی ایریا سے ایرانی حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ دونوں افسروں کو تمپ کے مقام پر مسلح افراد گاڑی سے اتار کر ساتھ لے گئے۔