• news

صوابی میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی، افتخار حسین کے گھر پر حملہ

صوابی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صوابی میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے حجرے کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ آدھا گھنٹہ مقابلہ کرنے کے بعد روپوش ہو گئے اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ آور فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کیلئے سینما مالکان کو سینما گھر بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہماری تجویز پر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تین قوانین نافذ کر دیئے۔ بغیر تصدیق گھر یا ہوٹل کا کمرہ دینے والا کرائے دار کے جرم کا ذمہ دار ہو گا، معاشرے کے بعض عناصر کو اپنے کاروبار اور مقامات کا تحفظ خود کرنا ہو گا۔ مجرم کو ٹھہرانے والا قانون کے تحت سزا پائے گا۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس نے تحریک طالبان تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار کر کے موبائل سیٹ اور سم برآمد کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن