• news

جنرل راحیل کی چیف آف ترکش جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

انقرہ (اے پی اے) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکر اور چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل نجدت اوزیل سے الگ الگ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی، تعاون، علاقائی استحکام کے حوالے سے معاون اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے  وسیع تر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن