• news

دہشت گردوں نے پیٹھ پر بزدلانہ وارکیا، دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے: زخمی اہلکاروں کی گفتگو

کراچی (آئی این پی) رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں نے  حوصلے اور بلند عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ہماری پیٹھ سر بزدلانہ وارکیا ہے، ہم دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے، ایسے واقعات سے ہمارے جذبے کم نہیں ہو سکتے۔ جناح ہسپتال میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پرعزم ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن