سفیر کی ملاقات، امریکہ نے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کا بائیکاٹ ختم کر دیا
نئی دہلی (اے پی پی) امریکہ نے بھارتی اپوزیشن رہنما نریندرا مودی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی سفیر نینس پائول نے گزشتہ روز مغربی ریاست گجرات میں وزیراعلیٰ نریندرا مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ہاتھ ملایا جبکہ انہوں نے امریکی سفیر کو پھول پیش کیے۔ مودی نے 2002ء میں بھارتی ریاست گجرات میں بدترین مذہبی فسادات پر چشم پوشی کی جس میں 2ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ بدترین مذہبی فسادات کو ہوا دینے پر امریکہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے گزشتہ دس سال سے نریندرا مودی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ مودی اور امریکی سفیر نینس پائول نے اقتصادی ترقی، دہشت گرد گروپس اور افغانستان میں بھارتی تعاون سمیت ’’مختلف شعبوں میں تعاون‘‘ پر تفصیلی بات چیت کی۔