سندھ میں ایس ایچ او کی زیادتی کا شکار ہونیوالی 2 بہنوں کیخلاف بھلوال میں اغواء کا مقدمہ
اوباڑو (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے علاقے اوباڑو میں ایس ایچ او کھمبڑا کی زیادتی کا شکار ہونے والی دو بہنوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ متاثرہ لڑکیوں نے نجی ٹی وی کو بتایا زیادتی کے مقدمے سے دستبردار نہ ہونے اور صلح نہ کرنے پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ مقدمہ پنجاب کے ضلع بھلوال میں درج کرایا گیا۔ ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے ایس ایچ او بھلوال کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کرایا۔ عبداللہ اعوان نے تین ماہ پہلے دو بہنوں سے زیادتی کی تھی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔