ٹھینگی ائربیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، خانیوال میں گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف
خانیوال (طارق پراچہ سے) ٹھینگی ائربیس کو نشانہ بنانا تھا، تیاریاں مکمل تھیں، گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا۔گرفتار زخمی عابد عرف گھوڑا کی نشاندہی پر گرفتار 3 دہشت گرد ساتھیوں سے تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف ہمارا ہدف ٹھینگی ائربیس تھا اور اس سلسلہ میں دو ماہ سے کام جاری تھا۔ چند دنوں بعد دہشت گردی کرنا تھی کہ پکڑے گئے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہمارے ساتھی ہر وقت مسلح رہتے ہیں تاکہ پکڑے جانے کی صورت میں خود کو اڑا لیں۔ عابد نے بھی اپنے آپکو ختم کر لینا تھا مگر فورس نے فوراً قابو کر لیا۔