حکومت نے قبائلی علاقہ میں گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی اسمبلی کے قیام کی تیاری شروع کر دی
اسلام آباد(ثناء نیوز) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی اسمبلی کے قیام کی تیاری شروع کر دی۔ اصلاحات کے مسودے کو حکومتی سطح پر حتمی شکل دی جا رہی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔