مودی کو گجرات فسادات کے معاملے کی وضاحت دینی چاہئے :سلمان خورشید
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور وزیراعلی نریندر مودی کو 2002ء میں ہونے والے گجرات فسادات کے بارے میں وضاحت پیش کرنی چاہئے۔ مودی وہ شخص ہیں جو گجرات فسادات کے دوران بھی وزارت اعلی کے عہدے پر تھے۔