کرزئی سیکورٹی معاہدے پردستخط نہیں کرتے تو انہیں بائی پاس کر دیںگے:جیمز کلیپر
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط سے انکار کے بعد سینئر امریکی انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے افغان صدر حامد کرزئی کو بائی پاس کرنے کی کوشش شروع کردی۔ وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویومیں کہا کہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط سے انکار پر واشگنٹن کو مایوسی ہوئی‘ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امیدیں بہت کم ہیں۔ جیمز کلیپر نے مزید کہا کہ حامد کرزئی اس حل کا حصہ نہیں بنتے تو ہم انہیں بائی پاس کر دیں گے۔ امریکی حکام نے تصدیق کرتے کہا مارے گئے دونوں ہمارے فوجی تھے۔