کرزئی نے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کی یقین دہانی کروا دی : جرمن وزیر خارجہ
برلن ( رائٹرز +نوائے وقت رپورٹ)جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹنر میئر نے کہا ہے افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ کیساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی یقین دہانی کرادی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں بند سٹیگ میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب گزشتہ ہفتے میری کرزئی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے واضح طور پر مجھے یقین دہانی کرائی لیکن ٹائم فریم نہیں دیا مزید برآں اس معاہدے میں کوئی ترمیم بھی نہیں ہوگئی۔ کرزئی نے یہ شرط رکھی کہ اگر مصالحتی عمل میں تعاون کیا جائے تو میں سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردوں گا۔