احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل میں سابق آئی جی خیبرپی کے کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پشاور (آئی این پی) پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبرپی کے ملک نوید کو مزید 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت میں اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سابق آئی جی خیبرپی کے ملک نوید کو14 دنوں کا جوڈیشل ریمانڈ پورا کرنے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔