معمر شخص کچرے کے ڈبے میں سر پھنسا کر جان گنوا بیٹھا
میڈرڈ( نیٹ نیوز)سپین میں ایک انوکھااور افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک معمر شخص کچرے کے ڈبے میں سرپھنسا کر اپنی جان گنوابیٹھا۔ پولیس کا کہنا ہے 68 سالہ شخص غلطی سے اس میں کوئی کام کی چیز گرا بیٹھا تھا جسے واپس اٹھانے کی کوشش میں اس کا سر ڈبے کے اندر پھنس گیا۔